ویب ڈیسک: دوسری بار مسند اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا، یہ معاہدہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔
صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا، یاد رہے کہ گزشتہ شب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرےگا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا، امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا۔
