عمران خان کو القادر یونیورسٹی بنانے

عمران خان کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، سوئس اکاؤنٹس بھرنے پر نہیں

ویب ڈیسک: سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کا گُمان عمران خان پر نہ کریں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، سوئس اکاؤنٹس بھرنے پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوؤں کی کرائم پارٹنر ہے، سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ وصول کرتی ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے سندھ کے خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، انہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صوبائِی مشیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنے کی بجائے سندھ کے عوام کو کچے کے ڈاکوؤں سے محفوظ بنائیں، تھر میں بھوک اور افلاس کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے پر توجہ دیں، کراچی کی گلیوں میں ڈکیتی اور رہزنی عروج پر ہے، سندھ حکومت اس پر قابو پائے۔
انہوں‌نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی، سوئس اکاؤنٹس بھرنے پر نہیں۔ انہوں نے سندھ کے وزیر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں، عوام کو سہولیات میسر نہیں ، ان کا حل نکالنے پر اپنی توانائیاں‌صرف کریں.

مزید پڑھیں:  ترک صدر ایردوان وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش