ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنز کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی، اس دوران بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا ہے، تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایا گیا، آپ نے 5 درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کرانا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے چکے، درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔ اس دوران اکبر ایس بابر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ کا آڈٹ ہونا چاہیے، کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کئے جائیں۔
بعدازاں بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئےالیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب کیس کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے وقت مانگ لیا.
