ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں یہ واقعہ رونما ہو اہے جس میں ایک شخص قتل جبکہ 1شدید زخمی ہوا ہے، دوسرے واقعہ میں نادرا آفس کے سامنے فائرنگ کی گئی ہے ، جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے، اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
