امریکی حکومت ایرانی مفادات کا احترام

امید ہے نئی امریکی حکومت ایرانی مفادات کا احترام کریگی، اسماعیل بقائی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد ایران کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے، اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امید ہے نئی امریکی حکومت ایرانی مفادات کا احترام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے لیے حقیقت پسندانہ سوچ اپنائیں گے، اور اسی حقیقت پسندانہ اپروچ سے ہی خطے کے ممالک کے مفادات کا احترام ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے سابق امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی بحالی کے لئے سنجیدہ نہیں تھی، اس لئے کئِی مسائل نے جنم لیا۔ یاد رہے کہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امید ہے نئی امریکی حکومت ایرانی مفادات کا احترام کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کی قیادت میں امریکا سے بہتر کوئی دوست نہیں، اسرائیلی وزیراعظم