ٹرمپ نے حلف اٹھاتے وقت بائبل

ٹرمپ نے حلف اٹھاتے وقت بائبل پر ہاتھ نہ رکھ کر نئی بحث چھیڑ دی

ویب ڈیسک: ٹرمپ نے آتے ہی لوگوں کو حیرت زدہ کرنا شروع کر دیا، نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے وقت بائبل پر ہاتھ نہ رکھ کر لوگوں کو حیران کر دیا، لوگ اس سوچ میں پڑ گئے کہ پچھلی بار دو دو بائبل پر ہاتھ رکھنے والے ٹرمپ نے اس بار بائبل پر ہاتھ رکھنے کی بجائے سیدھا ہاتھ اٹھا کر کیوں حلف لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے عہدے کا حلف لیا، لیکن حیران کن طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔
خاتون اول میلانیا ٹرمپ صدر کے ساتھ کھڑی تھیں، جنہوں نے 2 بائبلز اٹھا رکھے تھے، لیکن ٹرمپ نے اپنا سیدھا ہاتھ بلند کر کے حلف لیا اور اس دوران کسی بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر کے لیے بائبل پر ہاتھ رکھنا قانونی طور پر ضروری تو نہیں لیکن روایت کے تحت صدر عہدے کا حلف ایک ہاتھ بائبل پر رکھ کر لیتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے آتے ہی لوگوں کو حیرت زدہ کرنا شروع کر دیا، نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے وقت بائبل پر ہاتھ نہ رکھ کر لوگوں کو حیران کر دیا،لوگوں میں نئی بحث چھڑ گئی.

مزید پڑھیں:  پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیر اعظم