ویب ڈیسک: پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کے حوالے سے ورلڈبینک کے مثبت اشارے دیئَے جانے لگے ہیں، ورلڈ بینک کے مطابق گروتھ 2اعشاریہ 8 فیصد رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
عالمی اقتصادی امکانات کی ایک رپورٹ میں ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ 2 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ جون 2024 کے مقابلے 0اعشاریہ 5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے، دوسری جانب آئی ایم ایف کا 3 فیصد اورحکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3 اعشاریہ 2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔ عالمی بینک کی جانب سے بھارت کی 6اعشاریہ 7 فیصد، بھوٹان کی 7اعشاریہ 2 فیصد، مالدیپ کی4اعشاریہ 7 فیصد، نیپال کی 5اعشاریہ 1 فیصد، بنگلا دیش کی 4اعشاریہ 1 فیصد گروتھ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
