انٹرا پارٹی الیکشن کیس لٹکایا جا

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس لٹکایا جا رہا ہے، اکبر ایس بابر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس لٹکایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ پر ہوا، جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو لٹکایا جا رہا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک قانونی الیکشن نہ ہو جائیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، ان کا الیکشن فراڈ پر ہوا اور اس کیس لٹکایا جا رہا ہے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کس طرح تحریک انصاف کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام اکاؤنٹس فریز کئے جائیں، القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو فیصلہ آیا مجھے بانی رکن کے طور پر اس پارٹی کیلئے افسوس ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دھاندلی سے نبی موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، فضل الرحمان