افغانستان سے2 امریکی قیدی رہا

بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے2 امریکی قیدی رہا کرالئے

ویب ڈیسک: بائیڈن انتظامیہ نے جاتے جاتے افغانستان سے2 امریکی قیدی رہا کرالئے، افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی حراست میں موجود ایک افغان قیدی کو امریکی شہریوں کے بدلے رہا کر دیا گیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے اس تبادلے کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ایک اچھی مثال سمجھا جا رہا ہے، اور اس عمل میں موثر کردار ادا کرنے پر برادر ملک قطر کا خصوصی شکریہ بھِی ادا کیا گیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی آخری کارروائی میں بائیڈن انتظامیہ نے منشیات کے الزام میں امریکی جیل میں قید طالبان رکن خان محمد کے بدلے افغانستان میں قید دو امریکیوں ریان کاربیٹ اور ولیم والیس میک کینٹی کو رہا کرا لیا۔
یاد رہے کہ دو دیگر امریکی قیدی جارج گلیزمین اور محمود حبیبی بھی افغانستان میں موجود ہیں، جنہیں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے فوراً بعد پکڑ لیا گیا تھا۔ ایک سابق عہدیدار کے مطابق قطر نے حتمی معاہدے پر بات چیت میں مدد کی اور تبادلے کے لیے لاجسٹک مدد فراہم کی۔
رہا ہونے والے طالبان رکن خان محمد کو 2008 میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ ان متعدد لوگوں میں سے ایک تھا جسے طالبان حکومت رہا کرانا چاہتی تھی۔یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے جاتے جاتے افغانستان سے2 امریکی قیدی رہا کرالئے.

مزید پڑھیں:  ہر ی پور میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈکیت جاں بحق ،دوسرا فرار