ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کا شدید احتجاج، قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی، ہر سو اوووو اوووو کی آوازیں اٹھنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، اس دوران وزیراعظم شہبازشریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کا شدید احتجاج دیکھا گیا۔ پی ٹی آئی کے اراکین کے احتجاج کے موقع پر ہر سو اوووو اوووو کی آوازیں سنائی دینے لگیں، ایوان مچھلی بازار میں تبدیل ہو گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس دوران نہ صرف اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کی انٹری پر شدید احتجاج کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی، جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے بھی شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔
اس دوران تمام تر شور شرابہ نظرانداز کرتے ہوئے آسیہ ناز نے صنفی تضاد پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ ان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فرق کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت اس سے متعلق مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ نادرا اور دیگر ادارے بھی اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں، یہ صنفی فرق کم ہوتے ہوتے اب 7 فیصد رہ گیا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کا شدید احتجاج، قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی، ہر سو اوووو اوووو کی آوازیں اٹھنے لگیں۔
