خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 997 ہوگئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 821 ہوگئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 553 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 997 ہوگئی. کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 473 مریض صحت یاب ہوے ہیں. محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صوبہ میں اب تک کورونا وائرس سے 6536 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی7 ہزار555 ہوگئی ہے. پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 398 افراد انتقال کرچکے ہیں. پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 8 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 183 افراد متاثر ہوئے ہیں.