23ہزار سے زائد پاکستانی

23ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید

ویب ڈیسک: 23ہزار سے زائد پاکستانیوں کا دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے بیرون ممالک کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق 23 ہزار 456 پاکستان شہری دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں، قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد خلیجی ممالک میں ہے، سعودی عرب میں 12 ہزار 156 افراد قید ہیں۔
سینیٹ میں جمع کروائے گئے وزارت خارجہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں 5 ہزار 292 پاکستانی شہری قید ہیں، یونان میں 811 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں جبکہ قطر میں 338 شہری جیلوں میں قید ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ تمام مشنز اور ذیلی مشنز سے سابقہ 10 سالہ اعدادوشمار حاصل کرنے پر عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف