وزیراعلیٰ وائس چانسلر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جامعات کے چانسلر بن گئے،گورنر کے اختیارات ختم

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا کے اختیارات ختم ، وزیراعلیٰ صوبے کی جامعات کے باقاعدہ چانسلر بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کا گزیٹڈاعلامیہ جاری کردیا گیاجس کے بعد وزیراعلیٰ اب سرکاری جامعات کے چانسلر بن گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے جامعات کے باقاعدہ چانسلر بننے سے گورنر خیبر پختونخوا کے اس سلسلے میں اختیارات ختم ہو گئے ہیں ۔
اعلامیہ خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے قانون سازی کرکے گورنر سے اختیارات لے کر وزیراعلیٰ کو تفویض کردیئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  کرک میں بگڑتی امن وامان صورتحال پر امن پاسون جرگے کا انعقاد