ویب ڈیسک: لوئر کوہستان میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لوئر کوہستان کولئی پالس روڈ پر پیش آیا جہاں شلکھن آباد کے مقام پر جیپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جا گری ۔
ریسیکو ٹیم اطلاع ملنے پر فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو کھائی سے نکالا جن میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی شامل تھا ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹن جبکہ بعد میں تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں عنایت ولد گدول سکنہ بر پالس اور صدیق خان ولد عبدالرحمن عمر 26سال سکنہ پارو پالس شامل ہیں جبکہ زخمی شخص کا نام عبد اللہ ولد سیراج بتایا جارہا ہے ۔
