ویب ڈیسک: کرم میں ایک اور مغوی ڈرائیور کو قتل کردیاگیا ، نعش اڑا ولی سے برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تنویر عباس نامی ڈرائیور کو بگن میں قافلے پر فائرنگ کے بعد اغواء کیا گیا تھا جس کی نعش لوئر کرم کے علاقہ اڑا ولی سے برآمد کرلی گئی ہے ،مقتول ٹرک ڈرائیور تنور عباس کا تعلق ضلع ہنگو سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بگن میں کانوائے پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ۔
کانوائی پر حملوں اور لوٹ مار کے بعد پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 06 ڈرائیوروں کی لاشیں پہلے برآمد ہوئی تھیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں کانوائی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے تھے ۔
