پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری

اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو طلب

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہبا شریف نے ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دی۔ مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، اور تمام اراکین کو اجلاس کے موقع پر اپنی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ہٹ دھرمی سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر خطرات منڈلانے لگے