ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع

ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان، امریکا میں اے آئی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد جلد کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی اقدامات کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، اور امریکہ کی ترقی کا مشن لئے سب سے پہلے ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ تندہی سے ان اقدامات کے لاگو کرنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں جن کا زکر انہوں نے اپنے صدارتی کمپین کے دوران کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا میں اے آئی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد جلد کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اے آئی انفراسٹرکچرمیں 500ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، میرے الیکشن جیتنے سے ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری آئی۔
انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا، کیلی فورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق آرڈر جاری کروں گا، امریکا کو چین سمیت کئی ممالک کے ساتھ مسابقت کا سامنا ہے، چینی مصنوعات پر10فیصد اور میکسیکو پر25 فیصد ٹیرف عائد کیا جا رہا ہے۔ یکم فروری سے ان ممالک کی اشیا پرنیا ٹیرف لاگو ہوجائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر پر تنقید کرتے ہوئے بوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے اپنی فیملی اور مجرموں کو معافی دی۔ اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یوکرین کی جنگ شروع ہی نہ ہوتی، چینی صدر سے کہا ہے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں، روسی صدر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے کہ روس پر پابندیاں عائد کروں۔
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان، امریکا میں اے آئی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد جلد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے