پیدائشی حق شہریت ختم کرنے

پیدائشی حق شہریت ختم کرنے پر ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: پیدائشی حق شہریت ختم کرنے پر 22امریکی ریاستوں کا ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج، پیدائشی حق شہریت ختم کرنا امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار، جو بچے امریکا میں پیدا ہوں گے وہ امریکی ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کی 22 ریاستوں نے شہریت کا پیدائشی حق صدر ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔ صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے نیا محاذ بنا لیا گیا ہے، امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف وہ ڈٹ گئے ہیں۔
کیلیفورنیا اور نیوجرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلیٹکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا، یہ ان کا استحقاق ہی نہیں، پیدائشی حق شہریت ختم کرنا امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو بچے امریکا میں پیدا ہوں گے وہ امریکی ہوں گے۔
یاد رہے ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز سے مختلف شعبوں میں ایگزیکٹو آرڈروں کے اجرا کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس دوران مصنوعی ذہانت سمیت کرنسی اور بزنس کے ساتھ ساتھ شہریت کے حوالے سے بھی بھرپور انداز مِں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پیدائشی حق شہریت ختم کرنے پر 22امریکی ریاستوں کا ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج، پیدائشی حق شہریت ختم کرنا امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختوانخوا حکومت کا طلبہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنیکا فیصلہ