ویب ڈیسک: امریکا میں مقیم غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کے گرد شکنجہ کس لیا گیا، ان کی بے دخلی کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تخت نشین ہوتے ہی جہاں دیگر ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے ہیں، وہیں غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، اس دوران امریکا میں مقیم غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کے گرد شکنجہ کس لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتی شہریوں کو واپس بلائے گا، بھارت ٹرمپ حکومت کے ساتھ تجارتی جنگ سے بچاو اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، اور نہیں چاہتا کہ کسی بھی وجہ سے ان کے تعلقات خراب ہوں۔ بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی شناخت کی ہے، جبکہ بھارتی تارکین وطن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
