یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کا عمل شروع، کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیدی، اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری بھی شروع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کے دیگر اراکین مین وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز طے کر لیے ہیں، جبکہ یہی ی7 رکنی تشکیل کردہ کمیٹی سٹورز آپریشنز فوری بند کرنے کا طریقہ کار بھی متعین کرے گی۔ کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت، مینٹیننس کے لیے انتظامات کا بھی تعین کرےگی۔
ذرائع نے تبایا ہے کہ 7 رکنی کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے سمیت ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں میں ضم کرنے کا جائزہ بھی لے گی۔
اس سے قبل بھی یوٹیلیٹی سؤڑرز کی بندش کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے تھے لیکن بعد ازاں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے اہلکاروں کے احتجاج پر معاملہ روک دیا گیا تھا، تاہم اب ایک بار پھر اس جانب اقدامات اٹھائے جانے لگے ہیں.

مزید پڑھیں:  کرم امن معاہدے پر عملدرآمد بارے فریقین میں مشاورت، بنکرز مسماری جاری