ملک میں خشک سالی کا خطرہ

کم بارشوں کے باعث ملک میں خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا

ویب ڈیسک: کم بارشوں کے باعث ملک میں خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری ون کا تسلسل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں کی کمی کے حوالے سے پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) نے ایڈوائزی جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔
پی ایم ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری ون کا تسلسل ہے، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس کی وجہ سے موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان ہے۔
یکم ستمبر سے 15 جنوری تک سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں یہ تناسب 42 فیصد رہا۔ کم بارشوں کے باعث ملک میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کی صورتحال مزید بگڑنے کا امکان ہے کیونکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بارش پر منحصر علاقوں میں کوئی قابل ذکر بارش کا امکان نہیں۔ یار رہے کہ کم بارشوں کے باعث ملک میں خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری ون کا تسلسل ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ڈی پی کےتحت صوبائی نوعیت کےمنصوبوں کی مالی معاونت بند