عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا، جبکہ سابق وزیراعظم دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا، سابق وزیراعظم عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہو رہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی، جبکہ سیاسی بساط پر نظر دوڑائی جائے تو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی ٹوٹ کر ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ معذرت کر لیوں گا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منصور علی شاہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کےمشیر کےعہدے سے فارغ