بونیر میں 47 کنال اراضی ریکور

بونیر میں 47 کنال اراضی ریکور کر کے محکمہ جنگلات کے سپرد

ویب ڈیسک: ضلع بونیر میں 47 کنال اراضی ریکور کر کے محکمہ جنگلات کے سپرد کر دی گئی، اس ریکور ہونے والی اراضی کی مالیت تین کروڑ 64 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ناواگئی بونیر میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر انکوائری کے دوران ناواگئی ضلع بونیر میں 3 کڑور 64 لاکھ روپے مالیت کی 47 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے بونیر میں 47 کنال اراضی ریکور کر کے اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ ریونیو کے افسران اور پولیس حکام کی موجودگی میں محکمہ جنگلات کے حوالے کردی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کیس میں بری