گورنر خیبرپختونخوا کو سرکاری گھر الاٹ

گورنر خیبرپختونخوا کو سرکاری گھر الاٹ، ملازمین بھی اسلام آباد منتقل

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلیخاں بڑھ گئیں، اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں داخلے پر پابندی کے بعد وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی لگا دی، وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ دیدیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا، جس کے ساتھ ہی گورنر ہائوس پشاور سے ضروری فرنیچر، کیچن کا سامان اور ملازمین کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ کےقائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے حلف اٹھا لیا