خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی انشورنس کمپنی

خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع، کمپنی صحت کارڈ پلس سمیت متعدد انشورنس اقدامات کیلئے کام کرے گی۔
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع ہے، جو کہ صحت کارڈ پلس سمیت متعدد انشورنس اقدامات کیلئے کام کرے گی۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنی صحت کارڈ پلس سمیت متعدد انشورنس اقدامات کیلئے کام کرے گی۔ صحت کارڈ پلس علاج میں شفافیت لانے کیلئے بائیو میٹرک ویری فکیشن نظام لانے پر بھِ توجہ دے رہے ہیں، اس ویری فکیشن نظام کے آنے سے صحت کارڈ پلس پروگرام میں بدعنوانی کا اندیشہ کم ہو جائے گا۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ 9 ماہ میں صحت کارڈ پلس کے لئے 30 ارب روپے سے زائد جاری کر چکے ہیں، جس سے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا اچھی طرح اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کس قدر عوام کی بھلائی کیلئے اقدامات اٹھانے میں مخلص ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ورسک روڈ پر واقع فلیٹ سے خاتون ٹک ٹاکر کی نعش برآمد ،تحقیقات شروع