خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 24جنوری

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 24جنوری کو طلب، شرکاء کو مراسلے ارسال

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 24جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے ، اس حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کریں گے، جبکہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور انتظامی امور کی جانب سے کابینہ اراکین کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں کابینہ اراکین اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کرینگے، مراسلے کے مطابق کابینہ اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی صدارت میں رواں ماہ 15 جنوری کو بھی دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 24جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے ، اس حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت آسمان کو چھونے کے بعد کم ہونا شروع