پاراچنار کیلئے 61 گاڑیوں‌ پر مشتمل

پاراچنار کیلئے 61 گاڑیوں‌ پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ روانہ

ویب ڈیسک: ٹل سے پاراچنار کیلئے 61 گاڑیوں‌ پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ روانہ ، اشیائے خوردونوش کے علاوہ ادویات بھی پہنچائی جا رہی ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاراچنار کیلئے 61 گاڑیوں‌ پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔ ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاراچنار روانہ ہونے والے قافلے میں چھوٹی بڑی 61مال بردار گاڑیاں شامل ہیں۔ ان گاڑیوں میں مرغی، انڈے، سبزی، اٹا، چینی، گھی پرچون وغیرہ کا سامان شامل ہے، جبکہ پرائیویٹ میڈیسن کمپنیوں کی گاڑیاں بھی اس قافلے کا حصہ ہیں۔
کرم کے حالات کے حوالے سے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ علاقے کی تمام شاہراہیں بند ہونے سے مارکیٹ میں خوراک و ادویات ختم، تمام بازار بند پڑے ہیں، ہر طرف ہو کا عالم ہے، جبکہ حالات مزید دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں.
انجمن حسینیہ کے سیکرٹری جنرل جلال بنگش کا کہنا ہے کہ لاکھوں آبادی کیلئے انے والا یہ قلیل سامان قطعی ناکافی ہے، مزید امدورفت بحال کی جائے، پاراچنار کی آبادی چار لاکھ سے زائد ہے، 4 لاکھ آبادی والے اس علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاراچنار کے لئے لے جائے جانے والے امدادی سامان کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر کے حالات خراب کر دیئے تھے، جس کے بعد سے علاقےمیں‌آپریشن جاری ہے.

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آئی ایم ایف وفدکی ملاقات،عدالتی نظام زیربحث