ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی اپیل پر ضلع بھر میں سرکاری ملازمین کی تالہ بند ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، ۔پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج میں شرکت کے لیے سرکاری ملازمین کا قافلہ تیمرگرہ سے روانہ ہو گیا ہے۔
پنشن اصلاحات کیخلاف سرکاری ملازمین کی تالہ بند ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی سطح پر تمام ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شریک ہونے کیلئے عازم سفر ہو چکے ہیں۔
اگیکا قائدین کا کہناہے کہ پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، تالا بند ہڑتال سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
