سے ایف سی اہلکار جاں بحق

ٹانک، تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک مِیں تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے، ایف سی اہلکار کی شناخت رئیس خان کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے جاں بحق ہونے والے ایف سی اہلکار کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا، جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی بےدخلی بغیر غزہ کی تعمیرنو پر مصر اور اردن متفق