ویب ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سےعلیحدگی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایگزیکٹو آرڈر سائن کر لیا ہے۔
امریکی صدر نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت سے امریکا کے علیحدہ ہونےکے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ یہ دوسری مرتبہ ہےکہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے امریکا کو نکلنےکا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل پہلے دور صدارت میں ٹرمپ نے کورونا کی وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت پر سخت تنقید کی، اور بعد میں امریکا کو ادارے سے علیحدہ ہونےکا حکم جاری کیا، جسے جوبائیڈن نےاقتدار میں آکر واپس کردیا تھا۔
امریکا کے عالمی ادارہ صحت چھوڑنے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں ادارے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ادارہ دنیا بشمول امریکا کے لوگوں کی صحت و تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، ادارہ وبائی امراض، بیماریوں کی بنیادی وجوہات تلاش کرکے ان کا سدباب کرتا ہے۔
امریکی فیصلے پر یورپی یونین نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ امریکی انتظامیہ عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سےعلیحدگی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایگزیکٹو آرڈر سائن کر لیا ہے۔
