تائیوان میں 6 شدت کا زلزلہ

تائیوان میں 6 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، 27 افراد زخمی

ویب ڈیسک: تائیوان میں 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں، اس دوران 27 افراد زخمی بھِی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جنوبی تائیوان کے ضلع یوجنگ کے شمال میں 12 کلومیٹر (7.5 میل) دور ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس زلزلے کے باعث 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تائیوان کی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے مطابق تائیوان میں 6 شدت کا زلزلہ آیا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں، اس زلزلہ کے 50 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں، جس نے ابتدائی زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 بتائی ہے۔
نیشنل فائر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں جبکہ سڑکیں پتھروں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئیں۔ تائیوان کی وزارت صحت نے بھی 27 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کی نسبت46فیصد اضافہ ہوا ،مزمل اسلم