ایف بی آر کو قیمتی گاڑیوں

ایف بی آر کو قیمتی گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک: 1ہزار سے زائد قیمتی گاڑیوں کی خریداری سے ایف بی آر کو روک دیا گیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وضاحت طلب کر لی.
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میٰں‌ہزار سے زائد قیمتی گاڑیوں کی خریداری سے ایف بی آر کو روک دیا گیا، قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی خریداری کا نوٹس لیا گیا اور اس دوران اربوں روپے کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کے فیصلے پر ایف بی آر حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھاکہ ایف بی آر ایک ہزار سے زائد گاڑیاں کس لیے خرید رہا ہے، جس پر حکام وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔ اس پر چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ پہلے فیلڈ افسران ٹیکس لینے سائیکل پر جاتے تھے؟
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کیا ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، اس خریداری کو فی الحال روکا جانا چاہئے، اس خریداری کو روکا نہ گیا تو بہت بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ ئے گا ، انہوں نے ادارے کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پورا کر دے پھر گاڑیاں خریدے، ہم حمایت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سہ ملکی سیریز کیلئے کیویز پاکستان پہنچ گئے،پروٹیز جمعے کو پہنچیں گے