سرکاری ادارے بند کرنے

خیبر پختونخوا کے ملازمین کا کل سےتمام سرکاری ادارےبندکرنےکااعلان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ملازمین نے کل (جمعرات )سے تمام سرکاری ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
مظاہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں،مزید ٹیکس لگانے کی تیاری کررہی ہے،سرکاری ملازمین نے احتجاج کل تک موخر کرتے ہوئے کہا کہ کل گیارہ بجے دوبارہ احتجاج کریں گے۔
مظاہرین نے کہا صوبے کے تمام ملازمین کل سٹی نمبر ون سکول پہنچیں گے، بعدازاں خیبر روڈ پر پانچ گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا بھر کے سرکاری ملازمین نے پنشن اصلاحات کے خلاف پشاور کے اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال پر سرکاری ملازمین اسمبلی چوک میں جمع ہو گئے اس موقع پر خواتین سرکاری ملازمین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں جبکہ اسمبلی چوک میں مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔
اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑی بھی موجود جبکہ پولیس اہلکاروں کو سرکاری ملازمین سے نمٹنے کے لئے ڈنڈوں اور آنسو گیس کے شیلوں سے لیس کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی پی فنڈ کسی صورت منظور نہیں کریں گے کیوںکہ پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی قیمت میں ایک روپے 22پیسے فی یونٹ کمی