ویب ڈیسک:ضلع کرم کے لئے61مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا ۔
ذرائع کے مطابق قافلے میں اشیائے خوردونوش ، فروٹ سبزی ، مرغی ، پاپڑ ، ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں ،گاڑیاں پہنچتے ہی شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
شدید رش کے باعث شہریوں کو اشیائے ضروریہ خریدنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔
تاجروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کی ضروریات زندگی پورا کرنے کیلئے 500سے زیادہ ٹرک پر مشتمل سامان درکار ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روڈ پر آمد ورفت کو ہر حال میں یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
