ویب ڈیسک: حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب 28فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوگا ۔
کمیٹی اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن کیمطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔
واضح رہے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر ودیگر عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر حکومت نے ہمارے تحریری مطالبات کا جواب نہ دیا تو اگلا اجلاس نہیں ہوگا۔
