28جنوری کو جواب دیں گے

جوڈیشل کمیشن سے متعلق 28جنوری کو جواب دیں گے ،عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنونیئر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش کیے گئے پی ٹی آئی مطالبات پر مشاورت کے لیے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبران کا اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد ن لیگ کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبات پر تفصیلی طور پر قانونی رائے بھی لی گئی ہے، حکومتی کمیٹی کی مشاورت کل اور جمعہ کو بھی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے دیں گے، جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔،مشاورت کا عمل جاری رہے گا، بہت سے معاملات زیر غور آئیں گے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں ان کے خط پر غور کیا ہے،قانون معاملات کو بھی دیکھا ہے، امید ہے کہ 7 ورکنگ ڈے ختم ہوں گے تو میٹنگ بلا لی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جواب ابھی تیار نہیں ہوا ،جواب کے پراسس میں ہیں، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، جتنی باتیں انہوں نے لکھی ہیں اس کا ایک ایک پہلو دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، نومولود اغواء کرنی والی خاتون گرفتار، بچہ برآمد