خیبر پختونخوا میں پولیو کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں پولیو کیس رپورٹ،بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ،ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل لچرہ میں 3سال 9 ماہ کے عمر کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
پاکستان کی قومی پولیو لیبارٹری کی جانب سے بھی صوبہ خیبر پختونخوا میں سال رواں کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔
گزشتہ سال ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کے 11، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 22جبکہ ملک بھر میں پولیو کے 73 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔
کوآرڈینیٹر این ای او سی کا کہنا ہے کہ نئے سال کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، ڈی آئی خان سمیت تمام متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی گرفتاری و رہائی