ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود باڑہ پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں 2اہلکار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ متھرا کی حدود ورسک روڈ پیش آیا جہاں باڑہ چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا ۔
دستی بم حملے میں دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
نامعلوم موٹر سائیکل سوار چوکی پر دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
