لاس اینجلس کے شمالی جنگلات

لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی،رہائیشیوں کوانخلاکا حکم

ویب ڈیسک: لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دینے سمیت 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تفسیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی ہے، اس صورتحال میں علاقے میں‌سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 500 قیدیوں کو بھی دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہے کہ کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اور چلتی ہواوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے ،اور اس کے ساتھ ہی اس علاقے میں‌قید 500 قیدیوں کو بھی دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے، لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے کیلئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہے، ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں‌حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے، جس کی وجہ سے جہاں ہزاروں ایکڑ اراضی پہلے ہی خاکستر ہو چکی ہے وہیں ہزاروں کی تعداد میں‌لوگ نقل مکانی بھی کر چکے ہیں۔ لاس اینجلس میں‌7 جنوری سے مختلف مقامات پر لگی آگ پر تاحال قابو پانے کی کوششیں بارآور ثابت نہیں‌ہو رہیں، اور اس آتشزدگی سے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے، اور کم از کم 27 افراد اس آتشزدگی میں‌جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مشیر صحت احتشام علی کا پختونخوا کے پہلے ائیرایمبولینس کا جائزہ، ٹیسٹ فلائیٹ لی