ٹرانس جینڈر کی ملازمت پر پابندی

امریکی فوج میں‌ ٹرانس جینڈر کی ملازمت پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے مسند اقتدار سنبھالتے ہی کئی اہم اقدامات کرنے کی ٹھان لی ہے، اس دوران ٹرمپ نے جہاں دیگر ایگزیکٹو آردڑز دستخط کئے ہیں ، وہیں بائیڈن دور کا قانون منسوخ کرتے ہوئے امریکی فوج میں‌ ٹرانس جینڈر کی ملازمت پر بھی پابندی عائد کر دی.
امریکی ذرائع بالاغ کے مطابق اس وقت 9 سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں، اس حوالےسے بائیڈن نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کر دیا ، اور ان کے فوج میں ملازمت کا سلسلہ روک دیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں واضح کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت، اس کے علاوہ ٹرانس جینڈرز کی کوئی جگہ نہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے آتے ہی محکمہ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگادی، اور اب صرف اور صرف امریکی پرچم ہی لہرایا جاسکےگا، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو بھی برطرف کر دیا۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے امریکی فوج میں ٹرانس جینڈر کی ملازمت پر پابندی عائد کر کے بائیڈن دور کا ایک اور قانون منسوخ کر دیا.

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 80 بنکرز مسمار، شہداء کے ورثا میں چیک تقسیم