پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پی پی میڈیا سیل کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔
بلاول بھٹو کے طلب کردہ اس اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  فجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ :پاکستان کے ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا