چیئرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو

بنوں, چیئرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان دو ساتھیوں سمیت لاپتہ

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں چیئرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان دو ساتھیوں سمیت لاپتہ ہو گئے، اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان سمیت اسد اللہ اور مصباح الدین کو بمقام مڈی، درابن پر گاڑی سے اتارا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے تینوں افراد کے موبائل فونز بھی بند ا رہے ہیں، جبکہ ان کی گاڑی کھڑی پائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تینوں ڈائریکٹر ہاؤسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا غازی نواز کے جنازے سے واپسی پر لاپتہ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف مشن کرپشن کمزوریوں کی سنگینی کے جائزہ میں‌مصروف