ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہے تو ڈیل کرا دونگا، اس میں کوئی مشکل بات نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک مجھے پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کوئی امریکی اسے خرید لے، اگر ایلون مسک ٹک ٹاک خریدنا چاہے تو میں ڈیل کرا دونگا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مجھے کیلی فورنیا میں جاری آگ سے ہونے والے نقصانات پر سخت تشویش ہے، اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی آدھی آمدنی امریکا کو ملنی چاہیئے.
