ویب ڈیسک: ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، رواں موسم سرما میں افغانستان کے تقریباً 15 ملین افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار رہیں گے۔
ڈبلیو ایف پی کے کمیونیکیشن آفیسر نے بتایا کہ وہ ہر مہینے چھ ملین افراد کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کمیونیکیشن آفیسر زیاالدین صفی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور دیگر شراکت داروںکے ذریعے رواں سردی کے موسم میں ہر مہینے افغانستان بھر میں چھ ملین افراد کو ہنگامی خوراک فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ ڈبلیو ایف او نے ایک رپورٹ میںکہا ہے کہ افغانستان میں ڈیڑھ کروڑ افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، رواں موسم سرما میں افغانستان کے تقریباً 15 ملین افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار رہیں گے۔
