شیرافضل اور سلمان اکرم کو تحمل

علی امین کی شیرافضل اور سلمان اکرم کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں شیرافضل اور سلمان اکرم کے مابین اختلافات ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا متحرک، علی امین کی شیرافضل اور سلمان اکرم کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے مابین اختلافات ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور میدان مِں آ گئے، اور سیز فائر کراتےہوئے انہوں نے شیرافضل اور سلمان اکرم کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور رکن قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کے درمیان اختلافات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں سے رابطہ کیا، اور انہیں معاملہ ختم کرنے کا کہا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان ہو گا، ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا فائدہ صرف مخالفین کو ہو گا، اس دوران شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
علی امین گنڈاپور کی مداخلت پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نے رابطہ کیا تھا، اور سیز فائر کرنے کا کہا۔

مزید پڑھیں:  خیبر، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی