حکومت مذاکرات سے بھاگ کر

حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کریگی، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی، ان کے اس فعل سے ثابت ہوا ہے کہ حکومت غیر منتخب ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سامنے آنے پر اب بھاگنے کی تیاری میں ہے، حالانکہ اس سے معاملات مزیسد پیچیدہ ہو جائیں گے، حکومت عدلیہ، میڈیا اور اپوزیشن کا وجود ختم کرنے کیلئے نئے قانون لا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا گیا ہے، حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہی ہے، وزیراعظم گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد میں گھر دے کر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف سیاسی مورچہ بنا رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  بنوں ، نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق