نئے چیف الیکشن کمشنر تعیناتی

نئے چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پر مشاورت کھٹائی کا شکار

ویب ڈیسک: نئے چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پر حکومت واپوزیشن کی مشاورت کھٹائی کا شکار، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ میں ایک دن باقی رہ گیا، تاحال وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اس حوالے سے مشاورت نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، لیکن وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں تاحال مشاورتی عمل شروع نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے نئے چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پر حکومت واپوزیشن کی مشاورت کھٹائی کا شکار ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے مشاورت لازمی کرنی ہوتی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، ان مِں اختلاف ہونے پر نام کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، لیکن اتفاق و اختلاف کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی ہی کا ذمہ داری بنتی ہے، اور 45 روزمیں یہ کام ہو جانا ضروری ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب تک نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں ہو جاتا تب تک ریٹائرڈ آفیسر ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، یاد رہے کہ سکندر سلطان راجہ کی 5 سالہ مدت ملازمت 24 جنوری کو مکمل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی ہٹ دھرمی سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر خطرات منڈلانے لگے