جب تک حکومت پینشن اصلاحات واپس

جب تک حکومت پینشن اصلاحات واپس نہیں لیتی، جانے والے نہیں، اگیکا

ویب ڈیسک: اگیکا ڈٹ گئی، ممبران نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک حکومت پینشن اصلاحات واپس نہیں لیتی، واپس جانے والے نہیں۔
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے، سرکاری ملازمین سٹی نمبر ون سکول میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ اس دوران ان کے دیگر ساتھی بھی پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان اگیگا خیبرپختونخوا ذوالفقار احمد کا کہنا ہے کہ اسمبلی چوک جاکر دھرنا دینگے، جب تک حکومت پینشن اصلاحات واپس نہیں لیتی، واپس جانے والے نہیں، گزشتہ روز ہمارے 5 ملازمین پولیس نے گرفتار کئے ہیں، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں ،انشاء اللہ سرخرو ہوں گے :شاہ محمود قریشی