جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے مطالبات کے حوالے سے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اگلی بیٹھک 28 جنوری کو ہونے کا امکان ہے تاہم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے اب تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچا جا سکا ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو اگلے مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات واضح ہیں، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ یاد رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبران کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا ہے.

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسے کیلئے پنجاب سے لوگ نہیں نکلے، عظمیٰ بخاری