حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنےکا اعلان

عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنےکا اعلان

ویب ڈیسک: 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بہ بنانے اور دیگر مطالبات سے انکار پر بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنےکا اعلان، سیاسی جمود بدستور برقرار.
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں‌حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا، اس لیے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلا کی ملاقات ہوئی، عمران خان نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہذا مذاکرات ختم کرتے ہیں، سابق وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ مٰیں بتایا کہ اب مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔ ہماری تو بڑی خواہش تھی کہ مذاکرات جاری رہیں اور معاملات آگے بڑھیں لیکن شاید سیاسی اختلافات پر جمی کی برف پگھل نہیں رہی، افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی طرف سے آج تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمیشن بننا ہے تو ارکان سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز سے ہونے چاہئیں، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کیخلاف کوشش کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ، ساری سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر جدوجہد شروع کریں گے.
یاد رہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بہ بنانے اور دیگر مطالبات سے انکار پر بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنےکا اعلان دو ٹوک انداز مٰیں سامنے آ گیا ہے.

مزید پڑھیں:  سہ افریقی سیریز کا افتتاحی میچ :پاکستان اور نیوزی لینڈ آج ٹکرائیں گے